میرانڈہ ہاوس، دہلی
اردو میں شعار | Learning through self-education |
---|---|
قسم | University College for Women |
قیام | مارچ 7,1948 |
بانی | Maurice Gwyer |
پرنسپل | Dr.Bijaylaxmi Nanda[1] |
تدریسی عملہ | 238[حوالہ درکار] |
انتظامی عملہ | 326[حوالہ درکار] |
طلبہ | More than 3000 |
مقام | نئی دہلی، ، India |
کیمپس | شہری علاقہ |
Calendar | Semester |
رنگ | Cocoa Brown Green |
وابستگیاں | دہلی یونیورسٹی |
ویب سائٹ | www.mirandahouse.ac.in |
میرانڈہ ہاوس، دہلی (انگریزی: Miranda House, Delhi) بھارت کا نسوانی کالج ہے جس کا الحاق دہلی یونیورسٹی سے ہے۔[2] این آئی آر ایف نے میرانڈہ ہاوس کو بھارت کا 2019ء کا بہترین کالج قرار دیا ہے۔ یہ کالج سر فہرست ہے۔[3][4]، اس کی بنیاد 1948ء میں رکھی گئی تھی۔ یہ کالج سائنس اور لبرل آرٹس میں کورسز میہا کرتا ہے۔
تاریخ
[ترمیم]میرانڈہ ہاوس کو اس کے پہلے وائس چانسلر سر مورس گوویر نے 1948ء میں قائم کیا تھا۔ اس کا سنگ بنیاد والٹر سائکس جورج نے اسی سال 7 مارچ کو رکھا تھا۔ میرانڈہ ہاوس یونیورسٹی کیمپس میں ہی سرخ انیٹوں سے بنا ہے۔ [5] میرانڈہ ہاوس میں تعلیم کا آغاز جولائی 1948ء میں 33 طلبہ کے ساتھ ہوا تھا۔ 1997-98ء میں اس میں طلبہ کی تعداد 2090 ہو گئی تھی۔ ابتد میں اکیڈمک اسٹاف کی تعداد کل 6 تھی جو بعد مین بڑھ کر 120 ہو گئی۔ 1948ء میں ہاسٹل میں کل 43 نشستیں تھیں جن میں 7 طلبہ کا داخلہ دہلی یونیورسٹی میں ہو گیا تھا۔ فی االحال میں میرانڈہ ہاوس کے ہاسٹل میں 250 نشستیں ہیں۔
جب اس کا افتتاح ہوا تھا اس وقت میرانڈہ ہاوس میں کل 6 شعبے تھے۔ 2012ء میں شعبہ جات کی تعداد 6 سے بڑھ کر 18 ہو گئی ہے۔ 1948ء میں میرانڈہ ہاوس کی طالبات بی ایس سی ہانرس (بوٹانی) کے لیے دہلی یونیورسٹی جاتی تھیں۔[6]
میرانڈہ ہاوس میں سائنس کی تعلیم کا آغاز 1963ء-64ء میں ہوا۔ بی ایس سی جنرل 1971ء میں شروع ہوا اور بی ایس سی ہانرس کی تعلیم دہلی یونیورسٹی کی بجائے کالج میں ہی دی جانے لگی۔ بشریات اور معاشرتی علوم میں متعدد نئے کورسز داخل نصاب کیے گئے۔
میرانڈہ ہاوس میں سوشل سائنس، بشریات اور بنیادی سائنس میں لبرل تعلیم دی جاتی ہے۔ کالج کے کیمپس میں ہی لیباریٹری اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔ 2012ء کے اعداد و شمار کے مطابق کالج میں 3000 طالبات زیر تعلیم ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Miranda House-Powered by IYCWorld"۔ mirandahouse.ac.in۔ 31 مارچ 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مارچ 2017
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 29 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2019
- ↑ "Miranda House College"۔ highereducationinindia.com
- ↑ "Miranda House-Powered by IYCWorld"۔ mirandahouse.ac.in۔ 14 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مارچ 2017
- ↑ "The Telegraph – Calcutta : Careergraph"۔ telegraphindia.com
- ↑ https://www.livemint.com/Education/oDinUAtHchdfETD1vDLgAL/DU-admissions-2017-Check-the-top-11-Delhi-University-colleg.html